کراچی کی لانڈھی جیل میں قیدیوں کیلئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ نصب

21 جولائ 2019

ای میل

ایک جانب تو کراچی کے شہری صاف پانی کی عدم فراہمی سے پریشان ہیں، تو دوسری جانب لانڈھی جیل میں قیدیوں کیلئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ نصب کرکے قیدیوں کی مشکلات کو حل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقامی این جی او کے تعاون سے لگائے گئے پلانٹ سے قیدیوں کو صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

اس سولر واٹر فلٹر پلانٹ سے 24 گھنٹے صاف پانی دستیاب ہوگا۔

سولر واٹر فلٹر پلانٹ میں بڑی بیٹریاں لگائی گئی ہیں، تاکہ رات کو بھی یہ پلانٹ کام کرسکے۔

اس کے علاوہ الیکٹرک کی سپلائی بھی پلانٹ کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔