کراچی میں حالیہ بارش کے بعد مکھیوں کی پھر بھرمار

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2019

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا پہلا سلسلہ جولائی کے اواخر میں شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے اور محکمہ موسمیات کےمطابق یہ سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا تاہم بارشوں کے بعد شہریوں کو مکھیوں نے اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

شہر میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بارشوں کے بعد نہ صرف پانی جمع ہوا بلکہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے اور کیچڑ کے باعث مکھیوں نے پورے شہر کو لپیٹ میں لیا جس سے مارکیٹوں، سبزی اور گوشت کی دکانوں کو بھی نہیں بخشا۔

مکھیوں کے حوالے سے کراچی کے ایک رہائی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ 'میں نے اپنی زندگی میں مکھیوں کی اس طرح خوف ناک موجودگی کو کبھی نہیں دیکھا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مکھیوں کے مارکیٹ میں کھانے کی اشیا کو گھیر رکھا ہے اور خاص کر فروٹ پر زور دار انداز میں بھنبھنا رہی ہیں'۔

سرجانی ٹاؤن میں گوشت کے تاجر زاہد علی کا کہنا تھا کہ 'اگر کسٹمر گوشت لینے آتے ہیں تو مکھیوں کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں جبکہ مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد میں بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے'۔

کراچی میں بارش کے بعد متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا—فوٹو:اے ایف پی

کراچی میں مون سون کی بارش کا آخری اسپیل 2 ستمبر کو آیا تھا—فوٹو:اے ایف پی

کراچی میں حالیہ بارشوں سے نہ صرف رہائشی علاقے بلکہ مارکٹیں بھی مکھیوں کی لپیٹ میں آگئی ہیں—فوٹو:اے ایف پی

مارکیٹوں اور گلیوں میں بارش اور ناقص سیوریج نظام کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے—فوٹو:اے ایف پی

کراچی میں گندگی کا بازگشت اسلام آباد میں بھی سنائی دی جہاں وفاقی وزرا نے صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا تھا—فوٹو:اے ایف پی

کراچی کی مقامی انتظامیہ نے متعدد علاقوں میں اسپرے بھی کیا جو ناکافی ثابت ہوئی—فوٹو:اے ایف پی

شہری انتظامیہ کو ناقص انتظامات پر شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا—فوٹو:اے ایف پی

کراچی میں صفائی کی ذمہ داری شہری حکومت اور سندھ حکومت ایک دوسرے پر ڈالتی رہی—فوٹو:اے ایف پی