ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس عزا، عزا داروں کی نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کے ساتھ پرامن طریقے سے اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئیں۔

پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں محرم الحرام کے جلوس بھرپور سیکیورٹی کے سائے میں اختتام کو پہنچے اور اس دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

کراچی کے نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد علم و ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو اپنے مخصوص راستوں سے گزر کر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں مرکزی جلوس عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ سے نکلا۔

پشاور میں 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس ذوالجناح حسینیہ ہال سے برآمد ہونے کے بعد مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام کو پہنچا جبکہ کوئٹہ میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے۔

ملک بھر میں سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے مخصوص راستے بند کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی۔

پاکستان بھر کے چھوٹے بڑے شہروں سے 9محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان بھر کے چھوٹے بڑے شہروں سے 9محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
ملک بھر کی مختلف امام بارگاہوں سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
ملک بھر کی مختلف امام بارگاہوں سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
ملک بھر میں 9محرم کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے— فوٹو: اے ایف پی
ملک بھر میں 9محرم کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے— فوٹو: اے ایف پی
9محرم الحرام کی مجلس عزا میں خواتین سینہ کوبی کر رہی ہیں— فوٹو: اے پی
9محرم الحرام کی مجلس عزا میں خواتین سینہ کوبی کر رہی ہیں— فوٹو: اے پی
کراچی میں 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا ایک منظر— فوٹو: اے پی
کراچی میں 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا ایک منظر— فوٹو: اے پی
9 محرم الحرام کے جلوس میں بچوں نے بھی بڑے کے ہمراہ بھرپور شرکت کی— فوٹو: رائٹرز
9 محرم الحرام کے جلوس میں بچوں نے بھی بڑے کے ہمراہ بھرپور شرکت کی— فوٹو: رائٹرز
اسلام آباد میں 9محرم کا جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے— فوٹو: اے پی
اسلام آباد میں 9محرم کا جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے— فوٹو: اے پی
عزاداروں نے 9محرم الحرام کے جلوسوں میں زنجیر زنی، قمہ زنی اور سینہ کوبی کی— فوٹو: اے ایف پی
عزاداروں نے 9محرم الحرام کے جلوسوں میں زنجیر زنی، قمہ زنی اور سینہ کوبی کی— فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں 9محرم الحرام کا جلوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حفاظتی حصار میں آگے بڑھ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں 9محرم الحرام کا جلوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حفاظتی حصار میں آگے بڑھ رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

ای میل

ویڈیوز

'وزیراعظم اور صدر نے پوری اسمبلی کو یرغمال بنایا ہوا ہے'
آصف زرداری کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت
کتے کے کاٹنے سے بچے کی موت کے سوال پر بلاول بھٹو کا انوکھا جواب
'خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں'

تصاویر

واقعہ کربلا کی یاد میں یوم عاشور
9 محرم الحرام کے جلوس اور سیکیورٹی انتظامات
کراچی میں حالیہ بارش کے بعد مکھیوں کی پھر بھرمار
یوم دفاع: شہدا کو خراج عقیدت، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

تبصرے (0) بند ہیں