واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نت نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ اس کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ نہ کریں۔

عام طور پر یہ نئے فیچرز پہلے بیٹا پروگرام میں آتے ہیں اور وہاں مختلف آزمائشی مراحل سے گزرنے کے بعد تمام صارفین تک پہچنتے ہیں۔

رواں برس بھی واٹس ایپ کی جانب سے متعدد بہترین فیچرز متعارف کرائے گئے، مگر اب بھی کچھ فیچرز ایسے ہیں جو بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ایسے ہی چند نئے فیچرز کے بارے میں جانیں جو بہت جلد آپ واٹس ایپ میں استعمال کرسکیں گے۔

متعدد ڈیوائسز میں بیک وقت لاگ ان ہونا

ابھی واٹس ایپ اکاﺅنٹ کو ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر بہت جلد صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے۔ رجسٹریشن نوٹیفکیشن کے نام سے واٹس ایپ میں اس فیچر پر کام ہورہا ہے جو صارفین کو اوریجنل ڈیوائس کے ساتھ سیکنڈری ڈیوائس لاگ ان کی سہولت فراہم کرے گا اور صارفین کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن ملے گا اور کہ صارفین کی ڈیوائس لسٹ بدل رہی ہے اور اسے نئے سیکیورٹی کوڈ سے کنفرم کردیں، سیکیورٹی کوڈ کے اندراج کے بعد صارف ایپ کو 2 ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے۔

ڈارک موڈ

یہ واٹس ایپ کا وہ فیچر ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار ہے کیونکہ کئی ماہ سے اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بہت جلد دستیاب ہوگا، مگر تاحال یہ بیٹا ورژن تک ہی محدود ہے۔ اس فیچر سے صارفین ایپ کی کلر اسکیم کو بدل سکیں گے جس سے بیٹری لائف پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ آنکھوں کو اس کی روشنی متاثر بھی نہیں کرے گی۔

نیٹ فلیکس اسٹریمنگ سپورٹ

واٹس ایپ میں پکچر ان پکچر موڈ کو مزید تھرڈ پارٹی اپلیکشنز تک توسیع دی جارہی ہے اور بہت جلد صارفین نیٹ فلیکس ٹریلر اپلیکشن کے اندر رہتے ہوئے ہی دیکھ سکیں گے۔ ایپ میں اس حوالے سے ایک بڑا ویڈیو آئیکون پلے بٹن کے ساتھ نظر آئے گا، بالکل یوٹیوب لنکس کی طرح، جن کو اس ایپ کے اندر رہے ہوئے پلے کیا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں