آسٹریلیا میں لگاتار پانچواں وائٹ واش

02 دسمبر 2019

آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 48رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے وارنر کی ٹرپل سنچری اور مارنس لبوشین کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 589رنز بنا کر پہلی اننگ ڈکلیئر کردی تھی، وارنر نے ناقابل شکست 335 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی باؤلنگ لائن کے بعد لاگاتار دوسرے میچ میں بیٹنگ لائن بھی ناکام رہی اور یاسر شاہ نے 8ویں نمبر پر سنچری بنا کر پہلی اننگز میں بلے بازوں کو آئینہ دکھایا۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 302رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی اور دوسری اننگز میں 239رنز پر ڈھیر ہو کر لگاتار دوسرے میچ میں اننگز کی شکست سے دوچار ہوئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل اسٹارک نے 6 اور دوسری اننگز میں نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں لیں۔

سیریز میں کلین سوئپ کے بعد آسٹریلین ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

شان مسعود پاکستان کی دوسری اننگز میں 68رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے— فوٹو: اے ایف پی

افتخار احمد پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی مواقع ملنے کے باوجود بڑی اننگز نہ کھیل سکے— فوٹو: اے ایف پی

مڈل آرڈر بلے باز یاسر شاہ لیگ سلپ میں ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے— فوٹو: اے پی

نیتھن لائن نے دوسری اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے میچ کے چوتھے دن 45رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی— فوٹو: اے پی

میچ میں فتح کے بعد آسٹریلین کرکٹرز ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے بعد پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور امام الحق آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر کو میچ کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا— فوٹو: اے پی