آخری بار کب نہایا تھا یاد نہیں، لیڈی گاگا

22 دسمبر 2019
گلوکارہ اپنے چھٹے ایلبم کی تیاری میں  مصروف ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ اپنے چھٹے ایلبم کی تیاری میں مصروف ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا ویسے تو ہمیشہ ہی اپنی بولڈ پرفارمنس اور اچھوتے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور اس بار بھی وہ منفرد بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہیں۔

33 سالہ گلوکارہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اعتراف کیا کہ ان کے مینیجر نے ان سے سوال کیا کہ ’وہ آخری بار کب نہائی تھیں‘

لیڈی گاگا کے مطابق انہوں نے اپنے مینیجر کو جواب دیا کہ ’انہیں یاد نہیں کہ آخری بار وہ کب نہائی تھیں‘۔

پاپ گلوکارہ نے اپنے مینیجر سے ہونے والی ذاتی گفتگو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ’ایل جی 6‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور انہوں نے مزید کچھ نہیں لکھا۔

اداکارہ کی اس ٹوئٹ کو ہزاروں افراد نے ری ٹوئٹ کیا جب کہ ہزاروں افراد نے ان کی ٹوئٹ پر دلچسپ جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی گاگا کنسرٹ کے دوران مداح کے ساتھ اسٹیج سے گر پڑیں

اگرچہ اداکارہ نے اس بیان کی کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کی ٹوئٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے چھٹے میوزک ویڈیو کی تیاری میں اتنی مصروف ہیں کہ انہیں نہانے کا بھی وقت نہیں مل پا رہا ہے اور انہیں یہ تک یاد نہیں کہ وہ آخری مرتبہ کب نہائیں تھیں۔

لیڈی گاگا کو فیشن آئیکون بھی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: یوئر نیکسٹ شوز
لیڈی گاگا کو فیشن آئیکون بھی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: یوئر نیکسٹ شوز

گلوکارہ کی جانب سے ’ایل جی 6‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کا مقصد دراصل یہ بتانا ہے کہ وہ اپنے چھٹے میوزک ایلبم کی تیاری میں بے حد مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: متنازع لباس پہن کر گلوکاری کرنے والی لیڈی گاگا کی پہلی فلم

’ایل جی‘ دراصل ’لیڈی گاگا‘ کا مخفف ہے جب کہ 6 کا مطلب ان کا چھٹا میوزیکل ایلبم ہے جس کا تاحال نام سامنے نہیں آیا۔

لیڈی گاگا اس میوزک ایلبم کے حوالے سے پہلے بھی دلچسپ بیانات دے چکی ہیں جب کہ وہ اسی ایلبم سے متعلق دلچسپ ٹوئٹس بھی کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے حالیہ ٹوئٹ سے قبل بھی ’ایل جی 6‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی تھی جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی گاگا نے 90 دن بعد منگنی ختم کرلی

ماضی میں لیڈی گاگا نے ٹوئٹ کی تھی کہ ’ان سے متعلق چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ حاملہ ہیں‘

اداکارہ نے اعتراف کیا تھا کہ ’ہاں میں حاملہ ہوں مگر ’ایل جی 6‘ سے، گلوکارہ کی مذکورہ ٹوئٹ کو بھی بہت سراہا گیا تھا۔

لیڈی گاگا نے رواں برس منگنی کرکے اسے ختم بھی کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
لیڈی گاگا نے رواں برس منگنی کرکے اسے ختم بھی کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

لیڈی گاگا نے رواں برس کے آغاز میں ہی بتایا تھا کہ وہ اپنے چھٹے میوزک ایلبم کی تیاریاں کر رہی ہیں اور تاحال اس ایلبم کا نام سامنے نہیں آ سکا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ لیڈی گاگا کا چھٹا ایلبم آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں سامنے آئے گا اور ممکنہ طور پر اس کا نام ’اڈیلے‘ ہوگا، تاہم اس حوالے سے گلوکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: لیڈی گاگا ’قاتل بیوی‘ بننے کو تیار

لیڈی گاگا کا پانچواں اور آخری میوزک ایلبم ’جاؤنے‘ 2016 میں ریلیز ہوا تھا جب کہ اس سے قبل ان کا چوتھا ایلبم 2014، تیسرا ایلبم 2013، دوسرا ایلبم 2011 اور پہلا ایلبم 2008‘ میں ریلیز ہوا تھا۔

اگرچہ لیڈی گاگا کے اب تک صرف 5 میوزک ایلبم ہی ریلیز ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے درجنوں ’سنگل‘ گانے گائے ہیں اور ان کے گانوں کو بہت سراہا جاتا ہے۔

گلوکاری کے علاوہ لیڈی گاگا نے گزشتہ برس فلم ڈیبیو بھی کیا تھا اور ساتھ ہی انہیں عالمی فیشن آئیکون کے طور پر بھی شہرت حاصل ہے۔

لیڈی گاگا کو ان کی بولڈ پرفارمنس، جنسیت پر ابھارنے والی شاعری اور مناظر پیش کرنے سمیت متنازع لباس پہننے کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے۔

2020 کی پہلی سہ ماہی میں لیڈی گاگا کا میوزک ایلبم ریلیز ہونے کا امکان ہے—فوٹو: اے ایف پی
2020 کی پہلی سہ ماہی میں لیڈی گاگا کا میوزک ایلبم ریلیز ہونے کا امکان ہے—فوٹو: اے ایف پی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں