نوجوان امریکی اداکارہ کی پراسرار موت

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020
الیکس ایڈی نے اداکاری کو انتہائ کم وقت دیا—فوٹو: انسٹاگرام
الیکس ایڈی نے اداکاری کو انتہائ کم وقت دیا—فوٹو: انسٹاگرام

معروف امریکی ٹی وی ’ایم ٹی وی‘ کے ایک ریئلٹی شو میں شریک ہونے والی 23 سالہ اداکارہ کی پراسرار موت نے سب کو افسردہ کردیا۔

’فوکس نیوز‘ کے مطابق ایم ٹی وی کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو سیریز ’آر یو دی ون‘ میں شریک ہونے والی اداکارہ 23 سالہ الیکس ایڈی ریاست ویسٹ ورجینیا میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی موت کن وجوہات کی بنا پر ہوئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کو پڑوسیوں نے دل کے عارضے سے لڑکی کی موت کی اطلاع دی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹ میں ایک اور شوبز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس نے اداکارہ کی پراسرار موت کی تفتیش شروع کردی تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ الیکس ایڈی کی موت طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی۔

الیکس ایڈی کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے ذہنی سکون کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی تھیں۔

الیکس ایڈی کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے ٹوئٹر پر متعدد مرتبہ اپنے پرسکون ہونے کی پوسٹس شیئر کی گئیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں ہی انہوں نے منگنی کرنے کا اعلان ہی کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم منگنی کے فوری بعد انہوں نے اپنے منگیتر کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا تھا جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی منگنی ختم ہوچکی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

الیکس ایڈی کی اچانک موت پر ایم ٹی وی انتظامیہ سمیت ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں ایک پرسکون اور بہترین اداکارہ قرار دیا۔

اداکارہ کی پراسرار موت پر ساتھی اداکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی پراسرار موت پر ساتھی اداکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں