سابق اسٹارز کا بش فائرکرکٹ بیش

اپ ڈیٹ 12 فروری 2020

آسٹریلیا کے جنگلات میں خطرناک آتش زدگی سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی مدد کے لیے کرکٹ کے سابق اسٹارز اور عظیم کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فنڈریزنگ میچ کھیلا جو رکی پونٹنگ الیون اور گلکرسٹ الیون کے درمیان ہوا۔

چیئریٹی میچ کو 10 اوورز تک محدود رکھا گیا تھا اور رکی پونٹنگ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 104 رنز بنائے تھے جس میں برائن لارا نے جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے، پونٹنگ نے 26 اور میتھیو ہیڈن نے 16 رنز بنائے۔

گلکرسٹ الیون کو آخری اوور میں جیت کے لیے 17رنز درکار تھے لیکن 15 رنز بناسکے اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد رکی پونٹنگ الیون نے میچ ایک رن سے جیت لیا۔

بش فائر کرکٹ بیش سے مجموعی طور پر 77 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جسے آسٹریلیا میں موسم گرما میں لگنے والی بدترین آگ سے متاثرہ علاقوں پر خرچ کیا جائے گا۔

سیلبریٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز برائن لارا بھی شریک تھے—فوٹو:اے ایف پی

سابق اسٹارز میچ شروع ہونے سے قبل تیار ہورہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے سیلبریٹی میچ کے دوران آسٹریلیا کی ویمن ٹیم سے ملاقات بھی کی—فوٹو:اے ایف پی

شائقین کرکٹ نے سابق اسٹارز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیا—فوٹو:اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر کورنٹی والش اور آسٹریلیا کے سائمنڈز نے بھی میچ کھیلا—فوٹو:اے ایف پی

برائن لارا  ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں لمبی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا تھا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی ماضی کے اسٹارز کے ساتھ میچ کا حصہ بنے—فوٹو:اے ایف پی

رکی پونٹنگ نے کورٹنی والش کی گیندوں کا سامنا کیا—فوٹو:اے ایف پی

بھارت کے سابق اسٹار آل راؤنڈر یوراج سنگھ بھی میچ کھیلنے آسٹریلیا پہنچے تھے—فوٹو:اے ایف پی

آسٹریلیا کے جنگلات میں آتش زدگی سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈریزنگ میچ میں سابق اسٹارز شریک ہوئے—فوٹو:اے ایف پی