ایران میں اسلامی انقلاب کا 41 سالہ جشن

12 فروری 2020

ایران میں اسلامی انقلاب کے 41 سال پورے ہونے پر شاندار جشن منایا گیا جس کی مرکزی تقریب میں صدر حسن روحانی نے عوام کو سلام پیش کیا۔

تہران میں شاندار ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور مرکزی شاہراوں اور بازاروں میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور القدس فورس کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے بڑے بڑے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔

1979 کے اسلامی انقلاب کی قیادت ایرانی رہنما آیت اللہ خمینی نے کی تھی اور انقلاب سے ایران میں محمد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کا خاتمہ ہوا تھا۔

بعد ازاں اسلامی جمہوریہ ایران وجود میں آیا جس کے پہلے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی بنے۔

اسلامی انقلاب کی جشن کی تقریبات میں لوگوں نے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سے عقیدت کا اظہار کیا اور امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔

بعدازاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ان کے نائب اسمٰعیل قاآنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ مقرر کردیا تھا۔

ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی—فوٹو: رائٹرز
ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی—فوٹو: رائٹرز
ایک شخص ایران کی القدس فورس کا جھنڈا تھامے کھڑا ہے—فوٹو: رائٹرز
ایک شخص ایران کی القدس فورس کا جھنڈا تھامے کھڑا ہے—فوٹو: رائٹرز
مردوں کے علاوہ خواتین نے اسلامی انقلاب کی 41 ویں جشن میں بھرپور شرکت کی—فوٹو: رائٹرز
مردوں کے علاوہ خواتین نے اسلامی انقلاب کی 41 ویں جشن میں بھرپور شرکت کی—فوٹو: رائٹرز
القدس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو امریکا نے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا تھا —فوٹو: رائٹرز
القدس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو امریکا نے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا تھا —فوٹو: رائٹرز
ریلی کے شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کیا —فوٹو: رائٹرز
ریلی کے شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کیا —فوٹو: رائٹرز
انقلاب سے ایران میں محمد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کا اختتام ہوا تھا—فوٹو: رائٹرز
انقلاب سے ایران میں محمد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کا اختتام ہوا تھا—فوٹو: رائٹرز
اسلامی انقلاب کی قیادت ایرانی رہنما آیت اللہ خمینی نے کی تھی—فوٹو: رائٹرز
اسلامی انقلاب کی قیادت ایرانی رہنما آیت اللہ خمینی نے کی تھی—فوٹو: رائٹرز
تہران کے ایئرپورٹ پر القدس کے مقتول سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا مجسمہ لگایا گیا—فوٹو: رائٹرز
تہران کے ایئرپورٹ پر القدس کے مقتول سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا مجسمہ لگایا گیا—فوٹو: رائٹرز
ایران کے صدر حسن روحانی عوام کو سلام پیش کررہے ہیں—فوٹو: رائٹرز
ایران کے صدر حسن روحانی عوام کو سلام پیش کررہے ہیں—فوٹو: رائٹرز
کامیاب اسلامی انقلاب کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران وجود میں آیا جس کے پہلے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی تھے—فوٹو: رائٹرز
کامیاب اسلامی انقلاب کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران وجود میں آیا جس کے پہلے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی تھے—فوٹو: رائٹرز