مائیکرو سافٹ آفس ایپس جیس ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کا استعمال بہت عام ہوتا ہے اور اب ایسے صارفین کے لیے کمپنی نے بہت آسانی کردی ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے آفس موبائل ایپ کو اکٹھا کردیا گیا ہے تاکہ ایپس سوئچ کیے بغیر ایکسل، پاور پوائنٹ اور ورڈ فائلز کو ایک ہی جگہ ایڈٹ کرسکیں۔

اس کے علاوہ اس نئی ایپ پر ون ڈرائیو فائلز کو جانچ پڑتال، حقیقی دستاویزات کو اسکین اور آر کیو کوڈز ریڈ کرنا بھی ممکن ہوگا۔

یہ ایپ اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرائی ہے جس کی آزمائش بیٹاورژن میں کئی ماہ سے ہورہی تھی۔

اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق یہ ایپ ٹیبلیٹس یا کروم بکس کے ساتھ ساتھ موبائل ڈیوائسز میں لینڈ اسکیپ موڈ پر بھی اسے استعمال نہیں کیا جاسکتا، آئی او ایس ڈیوائز کے لیے یہ ایپ فی الحال متعارف نہیں کرائی گئی۔

مائیکرو سافٹ کا یہ اقدام موبائل پروڈکٹیویٹی کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

برسوں سے مائیکروسافٹ اور گوگل کی جانب سے ہر کام کے لیے الگ ایپس کے استعمال کے لیے زور دیا جارہا تھا، جس کی وجہ سے بار بار ایپس کو بدلنا پڑتا تھا۔

مگر آل ان ون حکمت عملی سے رپورٹ اور پریزنٹیشن پر کام کرنے کے دوران وقت بچانے میں مدد مل سکے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں