رئیل می نے اپنا پہلا 5 جی فون ایکس 50 اسمارٹ فون گزشتہ ماہ چین میں متعارف کرایا تھا اور اب اسے زیادہ بہتر بلکہ فلیگ شپ فیچرز کے ساتھ عالمی سطح پر پیش کردیا گیا ہے۔

رئیل می ایکس 50 پرو اسمارٹ فون میں 6.44 انچ کا فل ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جس پر گوریلا گلاس 5 شیٹ دی گئی ہے۔

رئیل می ایکس 50 میں 6.57 انچ ڈسپلے کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا تھا جبکہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 765 پراسیسر دیا گیا۔

تاہم ایکس 50 پرو میں زیادہ طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6، 8 اور 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

اس فون میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ سنسر فنگرپرنٹ کو 0.27 سیکنڈ میں اسکین کرسکتا ہے۔

5 ج یموڈیم سے لیس اس فون میں اسٹوریج یو ایف ایس 3.0 ٹربو رائٹ اور ہوسٹ پرفارمنس بوسٹر کے ساتھ دی گئی ہے جو کہ ڈیٹا کو 760 ایم بی فی سیکنڈ رائٹ اور 1900 ایم بی فی سیکنڈ ریڈنگ اسپیڈ فراہم کرتے ہیں۔

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جن میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس (2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ) اور بی اینڈ ڈبلیو پورٹریٹ موڈیول دیا گیا ہے جو کہ دھندلے پس منظر کی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے فرنٹ پر ہول پنچ ڈیزائن میں 32 میگا پکسل کیمرا اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ سپر ڈیش فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو کہ 35 منٹ میں مکمل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فون میں 18 واٹ کوئیک چارج/ پاور ڈیلیوریسپورٹ کے ساتھ 30 واٹ 4.0 فلیش چارج سپورٹ بھی دی گئی ہے، یعنی اس فون کے ساتھ کوئی بھی ماڈرن فاسٹ چارجر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کاسٹیوم رئیل می یو آئی سے کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 599 یورو (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 669 یورو (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 749 یورو (ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

یعنی یہ اس کمپنی کے اب تک کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون بھی ہے مگر سام سنگ کے 999 ڈالرز کے گلیکسی ایس 20 فائیو جی کے مقابلے میں سستا ہی سمجھا جاسکتا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے یورپ، چین اور بھارت میں فروخت ہوں گے اور پھر دیگر ممالک میں انہیں پیش کیا جائے گا اور پاکستان میں اس کی آمد کب تک ہوتی ہے، فی الحال کہنا مشکل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں