کراچی میں پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے 'آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ' کے ایک سال مکمل ہونے پر ایئرشو کا انعقاد کیا جس میں جے ایف 17 تھنڈر جیٹ طیاروں اور ایف 16 طیاروں کے شاندار کرتب اہلیان کراچی کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر جیٹ طیاروں نے گزشتہ برس 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کا ایئر شو دیکھنے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کیا۔

اس سے قبل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ 27 فروری کسی بھی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کی یادگار کا دن ہے۔

ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 'اس دن ہم نے جس طرح سے جواب دیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے کسی بھی طرح کی بدانتظامی کو ہمیشہ شکست دی جائے گی، ہمارے مخالفین ہر بار ہمارے جرات مندانہ ردعمل سے حیران رہ جائیں گے'۔

ابھی نند نے کہا تھا کہ وہ بھارت جا کر اپنا بیان نہیں بدلیں گے—فوٹو: اے ایف پی
ابھی نند نے کہا تھا کہ وہ بھارت جا کر اپنا بیان نہیں بدلیں گے—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی طیاروں نے 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائی حدود کی پہلی مرتبہ خلاف ورزی نہیں کی—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی طیاروں نے 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائی حدود کی پہلی مرتبہ خلاف ورزی نہیں کی—فوٹو: اے ایف پی
یکم مارچ کو پاکستان گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کردیا تھا—فوٹو: رائٹرز
یکم مارچ کو پاکستان گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کردیا تھا—فوٹو: رائٹرز
بھارت نے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا تھا—فوٹو: اے ایف پی
بھارت نے آزاد کشمیر کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا تھا—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی دراندازی کی کوشش کے بعد موثرجواب دیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی دراندازی کی کوشش کے بعد موثرجواب دیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
گرفتار بھارتی پائلٹ نے پاک فوج کے رویے کی تعریف کی تھی—فوٹو: اے ایف پی
گرفتار بھارتی پائلٹ نے پاک فوج کے رویے کی تعریف کی تھی—فوٹو: اے ایف پی
بعدازاں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا—فوٹو: رائٹرز
بعدازاں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا—فوٹو: رائٹرز
بھارت نے پلوامہ حملہ کیس میں تحقیقات کی پاکستانی پیشکش مسترد کردیا تھا—فوٹو:اے ایف پی
بھارت نے پلوامہ حملہ کیس میں تحقیقات کی پاکستانی پیشکش مسترد کردیا تھا—فوٹو:اے ایف پی
پاک فضائیہ کے بروقت ردعمل پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب پے لوڈ گراتے ہوئے فرار ہوگئےتھے—فوٹو:اے پی
پاک فضائیہ کے بروقت ردعمل پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب پے لوڈ گراتے ہوئے فرار ہوگئےتھے—فوٹو:اے پی
گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا—فوٹو: رائٹرز
گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

ای میل

ویڈیوز

فوربز نے کائیلی جینر کو ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر کردیا
80 کی دہائی میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں پر 'اسمگلنگ کا الزام'
پنجاب حکومت نے کورونا کے علاج کیلئے دوا کی آزمائش شروع کردی
فیصل واڈا نے سندھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کر دیا

تصاویر

ملک بھر میں سادگی اور احتیاط کے ساتھ عیدالفطر منائی گئی
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرکر تباہ، جائے حادثہ کی تصاویر
پاکستان میں کورونا کی وبا کے دوران اعتکاف کا آغاز
کاروبار کھلتے ہی بازاروں میں رش، احتیاطی تدابیر یکسر نظر انداز

تبصرے (0) بند ہیں