پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک نے کورونا وائرس کے حوالے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

بلاول بھٹو کی اے پی سی تجویز پر شہباز شریف نے اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنما کورونا وائرس کے وبا سے مقابلے کے لیے قومی یکجہتی پر بھی متفق دکھائی دیے۔

بلاول بھٹو نے تجویز دی کہ اے پی سی منگل کو ہونی چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں