کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور آج امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

چین سے پاکستان پہنچنے والی یہ چوتھی کھیپ ہے جسے پاک فضائیہ کے طیارے کے ذریعے نور خان ایئربیس پر پہنچایا گیا۔

جہاں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے چینی سفیر سے یہ سامان وصول کیا۔

پاکستان آنے والے اس امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، این 95 ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں