گاؤں کا راستہ رکاوٹوں سے بند کیے جانے کے بعد ملائیشیا میں قدیم قبیلے کے افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے قریبی جنگلوں میں بھاگ گئے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گاؤں کے ایک رہائشی اورسماجی کارکن نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم دوبارہ جنگلوں میں جارہے ہیں تا کہ اپنے آپ کو تنہا رکھ سکیں اور اپنے لیے خوراک تلاش کرسکیں‘۔

’اورنگ اصلی‘ یعنی اصلی لوگ نامی قبیلے کے افراد ملیشیا کے غریب اور کمزور ترین طبقے میں شامل ہیں جن میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

3 سالہ بچے کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گاؤں کو لاک ڈاؤن کر کے آمدو رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بچہ وائرس سے متاثر کس طرح ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں