جہلم سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے عمرے پر گئے مرد و خواتین کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پروازیں معطل ہونے سے سعودی عرب میں پھنس گئے۔

ان افراد نے بتایا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے، ادویات اور ہوٹل کرایے کے پیسے بھی ختم ہوچکے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک عمرہ زائر اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ ہم جدہ میں 306 عمرہ زائرین ہیں جو اپنے ملک آنا چاہتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ ہمارہ ویزہ بھی ختم ہوچکا ہے اور ہوٹل مالکان پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں اور گھر والے بھی بہت پریشان ہیں۔

سعودیہ میں پھنسے عمرہ زائرین نے وزیراعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں