دنیا بھر میں اس وقت سب سے زیادہ متاثر امریکا اور اس کی ریاست نیویارک ہوا ہے جہاں ایک دن میں اموات کا ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صرف نیویارک ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاک تک پہنچ چکی ہے۔

یہی نہیں بلکہ امریکا میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار ہوگئی ہے جس میں 14 ہزار 700 اموات بھی شامل ہیں، تاہم مسلسل دوسرے روز 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے کم از کم 19سو افراد ہلاک ہوئے۔

اس حوالے سے نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا تھا کہ ان کی ریاست میں گزشتہ روز 779 افراد ہلاک ہوگئے۔

تبصرے (0) بند ہیں