کیا ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد ہوئے؟

17 اپريل 2020

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور آج جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ملک بھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 22 مارچ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا اور اس وقت سے ہی نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور خاص طور پر جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے لیے اس روز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال فروری کے اختتام پر ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اب ان کیسز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 289 تک پہنچ چکی ہے جبکہ وائرس کا شکار ہو کر 137 افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ جیسے ہی ملک میں ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا کیسز کی تعداد بھی بڑھتی چلی جائے گی، یاد رہے کہ ابتدا میں تمام کیسز بیرون ملک سے واپس آنے والے افراد میں سامنے آئے تھے لیکن اب مقامی طور پر منتقلی کیسز 58 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

پشاور کی ایک مسجد میں ضلعی انتظامیہ کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 5 افراد نماز جمعہ ادا کررہے ہیں جنہوں نے سماجی فاصلے کو بھی برقرار رکھا ہوا ہے — فوٹو: اے پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسجد کے باہر لوگ نماز جمعہ ادا کررہے ہیں اور ایک شخص نے فیس ماسک بھی پہن رکھا ہے — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں ایک رینجرز اہلکار لوگوں کو مسجد کی جانب جانے سے روک رہا ہے — فوٹو: رائٹرز

لاہور کی ایک مسجد میں لوگ نماز جمعہ ادا کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

کراچی میں ایک سڑک پر پولیس نے عارضی رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں اور لوگوں کی دستاویزات کی جانچ کی جارہی ہے —  فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد میں مسجد کے باہر لوگ نماز جمعہ ادا کررہے ہیں —  فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں مساجد میں نماز کی پابندی کے اعلان پر کچھ لوگ مساجد کے باہر نماز ادا کررہے ہیں — فوتو: اے ایف پی

اسلام آباد میں لال مسجد کے اندر انتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کرکے نماز جمعہ ادا کی جارہی ہے —  فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں لوگ مسجد کی بندش کی وجہ سے سڑک پر نماز جمعہ ادا کررہے ہیں —  فوٹو: اے ایف پی

لاہور کی ایک بند مارکیٹ میں لوگ نماز جمعہ ادا کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

لاہور کی ایک مسجد کے باہر پولیس اہلکار موجود ہیں تاکہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروایا جاسکے — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں سیکیورٹی اہلکار لوگوں کو مسجد کی جانب جانے سے روک رہے ہیں  — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں ایک بند مارکیٹ کے سامنے لوگ نماز ادا کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں 12 بجے سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن میں سختی کے اعلان کے باعث سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں —فوٹو: اے ایف پی

کراچی کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے — فوٹو: رائٹرز