محکمہ داخلہ سندھ نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جمعۃ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ (ایس او پیز) کے نفاذ سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں درخواست کی گئی کہ وزارت داخلہ کے ہدایت نامے پر سخت سے عمل کیا جائے۔

نوٹی فکیشن میں وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے گزشتہ روز کے گئے اعلان کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’رمضان میں اجتماعی نماز کے بارے میں علما اور وفاقی حکومت کے مابین 20 نکاتی ایس او پیز پر اتفاق ہوا، ہم نے معزز علمائے کرام سے بھی مشورہ کیا اور جمعۃ الوداع اور سندھ میں نماز عید کے لیے ایس او پیز پر اتفاق کیا گیا‘۔

تبصرے (0) بند ہیں