مشی گن کی اٹارنی جنرل نے فیس ماسک پہننے بغیر فورڈ کا دورہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برہمی کا اظہار کردیا۔

اٹارنی جنرل ڈانا نیسل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا رویہ ’انتہائی مایوس کن اور خلاف توقع‘ تھا۔

انہوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’صدر ایک بدمعاش بچے کی طرح ہیں جو قواعد پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہیں اور مجھے یہ کہنا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔‘

اس سے قبل اٹارنی جنرل نے صدر کو ایک کھلا خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فیس ماسک پہننے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ نہ صرف ایک قانونی ذمہ داری ہے بلکہ ایک سماجی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں