ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں 10 برس سے کم عمر 882 بچے کوورنا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ تعداد میں تیزی سے اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کتنے لاپرواہ ہیں اور یہ وائرس گھر لارہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محتاط رہنے میں ابھی زیادہ دیر نہیں گزری، کیا ہم خریداری اور سماجی رابطوں کو موخر نہیں کرسکتے؟

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں