بلوچستان میں سابق صوبائی وزیر صنعت سردار در محمد ناصر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہاشم خان پانیزئی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

چند روز قبل سردار در محمد ناصر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، بلوچستان کے ضلع دکی میں ان کے آبائی قبرستان میں ان کی تدفین کی جائے گی۔

سردار محمد ناصر 2013 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر دکی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے بعد ازاں انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی اے کے ہاشم خان پانیزئے کو بھی طبیعت بگڑنے پر کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ بھی جانبر نہ ہوسکے۔

گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یاسین زئی، وزیراعلیٰ جام کمال خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دونوں رہنماؤں کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں