100 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد انگلش پریمیئر لیگ کا آغاز

اپ ڈیٹ 19 جون 2020

کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ سے التوا کا شکار انگلش پریمیئر لیگ کا بدھ سے انگلینڈ میں دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے دوبارہ آغاز پر دو میچز کھیلے گئے جس میں سے ایک میچ میں مانچسٹر سٹی فتحیاب رہی جبکہ دوسرا میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

میچ کے دوران کورونا وائرس کے اثرات واضح طور پر نظر آئے اور میچ کے انعقاد سے قبل اسٹیڈیم کو جراثیم سے پاک کیا گیا اور کھلاڑی بھی تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے نظر آئے۔

میچ کو بند دروازوں کے پیچھے منعقد کیا گیا اور اسٹیڈیم میں شائقین موجود نہ تھے جبکہ متبادل کھلاڑی بھی ڈگ آؤٹ کے بجائے اسٹیڈیم میں سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر بیٹھے ہوئے تھے۔

آرسینل کے خلاف میچ کے دوران مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ایرک گارشیا دفاع کرتے ہوئے اپنی ہی ٹیم کے گول کیپر سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے، انہیں 11 منٹ تک طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ اپنے ہواس برقرار نہ رکھ سکے جس کے بعد انہیں فوری طور پر آکسیجن ماسک لگا کر اسٹیڈیم سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن وہ چند میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

ایسٹن ویلا اور شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے آغاز پر کھلاڑی امریکا میں قتل کیے جانے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ سے یکجہتی کے اظہار کے لیے گھٹنے کے بل بیٹھے ہوئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

میچ کے آغاز سے قبل فٹبال پر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے — فوٹو: اے پی

اسٹیڈیم میں کورونا وائرس کی وجہ سے شائقین موجود نہ تھے اور خالی اسٹیڈیم میں میچ منعقد کیے جائیں گے— فوٹو: اے ایف پی

میچ سے قبل عملہ اسٹیڈیم کے کونوں پر نصب جھنڈو کو وائرس سے پاک کر رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

مانچسٹر سٹی کی طرف سے دوسرا گول کرنے والے ڈی برونے کو ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

میچ میں شائقین کی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے اسٹیڈیم میں نصب بڑی اسکرین پر آن لائن موجود شائقین کو میچ دیکھتے کی سہولت دی گئی ہے— فوٹو: اے ایف پی

مانچسٹر سٹی اور آرسینل کے درمیان میچ میں سٹی کے کھلاڑی ایرک گارشیا کو اسٹریچر پر ڈال کر میدان سے لے جایا گیا— فوٹو: اے ایف پی

شیفلڈ شیلڈ کے خلاف میچ میں ایسا محسوس ہوا کہ ایسٹن ویلا کے گول کیپر گیند کو گول لائن کے پار لے گئے ہیں لیکن ریفری نے گول نہیں دیا — فوٹو: رائٹرز

مانچسٹر سٹی اور آرسینل کے میچ سے قبل کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی — فوٹو: اے ایف پی

متبادل کھلاڑی بھی ڈگ آؤٹ کے بجائے اسٹیڈیم میں سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر بیٹھے ہوئے تھے — فوٹو: اے پی

مانچسٹر سٹی اور آرسینل کے درمیان میچ میں بھی جارج فلائیڈ سے اظہار یکجہتی کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشل نے گھٹنے پر بیئٹھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا— فوٹو: اے ایف پی

برمنگھم کے ویلا پارک میں کھیلا گیا شیفلڈ شیلڈ اور ایسٹن ویلا کا میچ بغیر کسی گول کے بے نتیجہ ختم ہوا — فوٹو: اے ایف پی

مانچسٹر سٹی نے اتحاد اسٹیڈینم میں کھیلے گئے میچ میں آرسینل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی — فوٹو: اے ایف پی