دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی

اپ ڈیٹ 28 جون 2020

دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور آج (28 جون) عالمی سطح پر اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ 6 ماہ میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ 49 لاکھ سے زائد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکا میں متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زائد اور ہلاکتیں سوا لاکھ جبکہ برازیل میں کیسز کی تعداد 13 لاکھ 13 ہزار 667 ہے اور وہاں وبا سے 57 ہزار 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں ریکارڈ 20 ہزار کے قریب کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 16ہزار 95 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

رائٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق شمالی امریکا، لاطینی امریکا اور یورپ تینوں میں فی کس 25 فیصد کیسز جبکہ ایشیا میں 11 فیصد اور مشرق وسطیٰ میں دنیا کے مجموعی کیسز کے 9 فیصد کیسز موجود ہیں۔

بوسٹن کے وومنز ہسپتال میں  پولیس تشدد سے جارج فلائیڈ کی موت پر 8 منٹ 46 سیکںڈز کی خاموشی اختیار کی گئی 
— فوٹو: رائٹرز
بوسٹن کے وومنز ہسپتال میں پولیس تشدد سے جارج فلائیڈ کی موت پر 8 منٹ 46 سیکںڈز کی خاموشی اختیار کی گئی — فوٹو: رائٹرز
انڈونیشیا میں ووہان سے آنے والے شہریوں پر جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز

ووہان کے مضافات میں فیلڈ ہسپتال کی تعمیر جاری ہے
 — فوٹو: رائٹرز
ووہان کے مضافات میں فیلڈ ہسپتال کی تعمیر جاری ہے — فوٹو: رائٹرز
شمالی اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کے تابوت چرچ میں رکھے ہوئے ہیں — فوٹو: رائٹرز

برازیل کے صدر جائر بولسونارو نیوز کانفرنس کے دوران اپنے ماسک سے پریشان نظر آرہے ہیں  — فوٹو: رائٹرز

ہانگ کانگ میں ایک بچی  گاڑی سے باہر دیکھ رہی ہے— فوٹو: رائٹرز

جکارتا میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تدفین ایک علیحدہ قبرستان میں کی جارہی ہے— فوٹو: رائٹرز

اسپین میں ہیلتھ ورکرز کورونا سے مرنے والی نرس کو خراج  تحسین پیش کررہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

جنگ عظیم اول میں حصہ لینے والے برازیل کے 99 سالہ فوجی نے کورونا وائرس کو شکست دی— فوٹو: رائٹرز

اٹلی میں کورونا وائرس سے زیادہ اموات کے باعث ایک اخبار نے 10 صفحات پر مبنی تعزیتی اعلانات سے متعلق ایڈیشن جاری کیا— فوٹو: رائٹرز

بھارت میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے سزا دی جارہی ہے— فوٹو: رائٹرز

کورونا وائرس سے زیادہ اموات کے باعث برازیل  کے سب سے بڑے قبرستان کا منظر — فوٹو: رائٹرز

نیویارک میں وائرس کی تشخیص کے لیے اینٹی باڈیز ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں— فوٹو: رائٹرز