سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل، مقامی عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

27 جولائ 2020

سعودی عرب میں رواں برس 29 جولائی سے شرو ع ہونے والے حج 2020 کی تیاریاں مکمل ہوگئی اور مقامی عازمین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے حج کو ایک ہزار افراد تک محدود کردیا گیا تھا جبکہ ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ افراد حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں۔

حج کے درمیان منتظمین کے لیے طواف کے دوران ہجوم میں کمی کے لیے عازمین حج کو تقسیم کرنا لازمی ہوگا جبکہ ہر شخص کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ہوگا۔

مسجد الحرام کے منتظمین اس امر کو لازمی یقینی بنائیں گے کہ زائرین، سعی کی ہر منزل پر موجود ہوں اور اس دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ٹریک لائنز بنائی جائیں۔

علاوہ ازیں مطاف اور صفا و مروہ کی جگہ کو حج زائرین کے ہر کاررواں کے طواف اور سعی کے بعد سینیٹائز کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

رواں برس حج کے دوران خانہ کعبہ اور حجرِ اسود کو چھونا منع ہوگا اور ان مقامات تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔

ساتھ ہی مسجد الحرام سے قالین ہٹادیے جائیں گے جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات میں کمی کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے اور ہر حاجی کو اپنی جائے نماز استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

رواں برس حج کے دوران خانہ کعبہ اور حجرِ اسود کو چھونا منع ہوگا — فوٹو بشکریہ سعودی پریس ایجنسی

ایئرپورٹ پر عازمین حج کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم تعیانت کی گئی ہے
— فوٹو: اے ایف پی
ایئرپورٹ پر عازمین حج کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم تعیانت کی گئی ہے — فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عملے سمیت تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے — فوٹو: اے ہی

مطاف میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ٹریک لائنز نظر آرہی ہیں — فوٹو بشکریہ حرمین  آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

حج کے دوران کورونا وائرس کے باعث بسوں میں بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا ہے —فوٹو: اے ایف ہی

ہر مقام پر داخلے سے قبل حاجیوں کا بخار چیک کیا جائے گا — فوٹو: اے ایف ہی

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے حج کو ایک ہزار افراد تک محدود کردیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف ہی

عازمین حج کو مختلف اسمارٹ ایپلیکیشنز کے ذریعے صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں —فوٹو بشکریہ حرمین آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

سعودی وزیر برائے حج و عمرہ رواں برس عازمین حج کی مدد کے لیے استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لے رہے ہیں — فوٹو بشکریہ سعودی پریس ایجنسی

مسجد نمرہ میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں — فوٹو بشکریہ حرمین آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

حج 2020 کے لیے مقامی عازمین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے — فوٹو: اے ایف ہی

غلاف کعبہ کی تیاری پر کام کرنے والے سعودی حکام  نے بھی احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں — فوٹو:رائٹرز

مکہ مکرمہ میں ہوٹل کے استقبالیے پر موجود شخص نے ماسک پہنا ہوا ہے —فوٹو: اے ایف ہی