ہواوے نے اپنے 2 مڈرینج فونز انجوائے 20 اور انجوائے 20 پلس متعارف کرائے ہیں۔

دونوں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے تاہم دونوں کا ڈیزائن کچھ حد تک مختلف ہے۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں دونوں میں گوگل ایپس اور سروسز موجود نہیں۔

انجوائے 20

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس فون میں 6.6 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 60 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمنسٹی 720 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

انجوائے 20 میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے مگر فاسٹ چارجنگ سپورٹ صرف 10 واٹ کی ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل مین کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ ہے جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا کسل میکرو کیمرے بھی دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نو میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

انجوائے 20 پلس

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس فون میں 6.63 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا جس کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے، مگر اس میں نوچ کی جگہ فرنٹ کیمرا پوپ اپ میکنزم میں چھپایا گیا ہے۔

انجوائے 20 پلس میں بھی ڈیمنسٹی 720 راسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 4200 ایم اے ای بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے انے ای ایم یو آئی 10.1 سے کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

انجوائے 20 پلس کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فرنٹ پر پوپ اپ سیلفی کیمرا 16 میگاپکسل کا ہے۔

یہ دونوں فونز چین میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں اور دیگر ممالک میں ان کی دستیابی کے بارے میں کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

انجوائے 20 کے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 1699 چینی یوآن (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم والا ورژن 1899 یوآن (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

انجوائے 20 پلس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2299 یوآن (55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا فون 2499 یوآن (لگ بھگ 57 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں