انٹرنیشنل کونسل آف نرسز نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے باعث دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد نرسز جاں بحق ہوگئے جبکہ حتمی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کونسل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران حکومتیں طبی عملے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کررہی ہیں۔

دنیا بھر سے 2 کروڑ سے زائد نرسز کی تنظیم میں 130 سے زائد ممالک کے نرس شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 14 اگست تک کووڈ-19 سے 44 ممالک میں ایک ہزار 97 نرسز انتقال کر گئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں