پی ایس ایل کا نیا چمپیئن، کراچی کنگز

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2020

کراچی کنگز نے فائنل میں لاہور قلندرز کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی چمپیئن ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔

کراچی کنگز آخری اوور میں 5 کٹوں پر 135 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے کامیاب ہوئی اور پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بابر اعظم نے ناقابل شکست 63 اور عماد وسیم نے 10 رنز بنائے۔

بابراعظم کو شان دار کار کردگی پر پی ایس ایل کے فائنل اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اے پی

لاہور قلندرز نے ابتدائی 5 اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے تھے—فوٹو: اے ایف پی

فخر زمان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد حفیظ محض 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال، عمید آصف اور وقاص مقصود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے پی

سمت پٹیل 5 اور بین ڈنک 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو لاہور قلندرز نے 97 رنز بنا لیے تھے—فوٹو: اے ایف پی

شرجیل خان 11 رنز بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے—فوٹو: اے پی

کراچی کنگز نے فائنل میں لاہور قلندرز کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی—فوٹو: اے پی