ایک ارب پتی امریکی نے ' ہائپرلوپ' کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت پریشر ٹیوب میں مسافر آٹھ سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔ رائٹرز تصویر
ایک ارب پتی امریکی نے ' ہائپرلوپ' کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت پریشر ٹیوب میں مسافر آٹھ سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔ رائٹرز تصویر

سان فرانسسکو: کیلیفورنیا کے ایک ارب پتی نے ' ہائپرلوپ' نامی ایسے ٹرانسپورٹ کیپسول کا تصور پیش کیا ہے جو شمسی توانائی سے چلیں گے اور ان کے ذریعے تقریباً 800 میل فی گھنٹہ کی زبردست رفتار سے سفر کرنا ممکن ہوگا۔ اس طرح سان فرانسسکو سے لاس اینجلس کا سفر صرف آدھے گھنٹے میں طے ہوسکے گا یا ایک گھنٹے سے کم وقفے میں کراچی سے لاہور پہنچا جاسکے گا۔

الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا موٹرز کے چیف ایگزکٹو ایلوم مسک نے اپنے بلاگ پر اس منصوبے کی تفصیلات پیش کی ہیں۔

اس منصوبے کو ہائپرلوپ کا نام دیا گیا ہے جو کنکورڈ طیارے، ایئر ہاکی ٹیبل اور ریل گن کی کا مجموعہ ہے۔ ابتدائی

اگر اس پر پوری توجہ سے کام کیا جائے تو اگلے سات سے دس برس میں تیار ہوجائے گا اور اس پر چھ ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوگی۔

منصوبے کے تحت اس سے سالانہ کم ازکم سترلاکھ افراد فائدہ اُٹھاسکیں گے۔

اس منصوبے کے ستاون صفحات کی دستاویز کے مطابق ایک ٹیوب نما ڈبے یا پوڈ میں 28 افراد سفر کرسکیں گے۔

اس منصوبے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے مسک نے کہا ہے کہ ' ہائپرلوپ' 68 ارب ڈالر کے اس ریلوے پروجیکٹ کا بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے جو کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن تیار کرنا چاہتے ہیں۔ یہ محفوظ، تیزرفتار اور مؤثر ہے۔

لیکن تمام افراد ایسا ضروری نہیں سمجھتے، بلٹ ٹرین کے شریک موجد اور مقناطیسی سسٹم میگلیوو کے ڈائریکٹر جم پاویل کے مطابق اس میں حادثات اور دہشتگردی کے امکانات بہت ذیادہ ہیں۔

جم کہتےہیں کہ ٹیوب میں کم پریشر دہشتگردی کے خطرے کی وجہ ہے۔ انہوں نے منصوبے پر نظر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیوب کو لیک کرکے اس میں بم ڈال کر اس میں موجود تمام افراد کو مارا جاسکتا ہے۔

تاہم مسک کا اصرار ہے کہ ٹیوب میں پریشر کم ہوگا لیکن صفر پریشر نہ ہوگا اور معیاری پمپس کیلئے ایئر لیک پر قابو پانا ممکن ہے ۔

لیکن مسک نے قیمت کا شعبہ بھی نظر انداز کیا ہے۔ اگر ٹیوب کے اندر پریشر دیکھنے والا کوئی نظام بنایا تو اس سے نظام کی قیمت دوگنی ہوجائے گی اور اس کا بجٹ بارہ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

ہائپرلوپ منصوبہ، کنکارڈ جہاز، ایئر ہاکی ٹیبل اور ایئرگن کا ملاپ ہے۔ رائٹرز تصویر
ہائپرلوپ منصوبہ، کنکارڈ جہاز، ایئر ہاکی ٹیبل اور ایئرگن کا ملاپ ہے۔ رائٹرز تصویر

ہائپرلوپ

تفصیلات کے مطابق یہ ٹرانسپورٹ کیپسول ہوا کے گدوں (کُشنز) پر دوڑیں گے ان کے نیچے سکی اینگ کی طرح کی راڈز ہوں گی جو ایک سیدھے مقناطیسی ایسلریٹر سے جڑیں ہوں گی۔

سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ منصوبہ ابھی تک کاغذوں پر ہے اور اسے چھوٹے پیمانے پر آزمایا نہیں گیا۔ تاہم مسک کہتے ہیں کہ ابھی تو اپنی الیکٹرک کار بنارہے ہیں لیکن وہ خود اس پر کام کریں گے۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاید میں یہ منصوبہ کسی اور کے حوالے بھی کردوں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Rafaqat Ali Ranjha Aug 13, 2013 04:26pm
Excelllent All the great projects have once been only a sheet of paper Rafaqat Ali Ranjha