بٹ کوائن نے جمعرات کو گزشتہ سیشن میں 4 مہینوں کی کم ترین سطح تک رہنے کے بعد بہتر پوزیشن حاصل کرلی لیکن چین میں سخت ضابطہ اخلاق اور کریپٹورکرنسی دنیا میں لیوریج کی پریشانی کی وجہ سے تاحال دباؤ کا شکار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بٹ کوائن میں 8.75 فیصد اضافہ ہوا جو 40 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی

خیال رہے کہ جنوری کے آخر سے بدھ کو 14 فیصد تک کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔

بٹ کوائن کا حریف ایتھرجی ایم ٹی 0630 پر 6.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 600 ڈالر پر آگیا تھا لیکن بدھ کے روز انتہائی اتار چڑھاؤ کے بعد 28 فیصد گر گیا تھا۔

دونوں ڈیجیٹل اثاثوں میں بدھ کے روز کی کمی ایک سال کے دوران نمایاں رہی۔

اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ سرمایہ کار تجارتی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کررہے تھے کیونکہ حالیہ دنوں تک روایتی منڈیوں جیسے اسٹاک اور بانڈز کی صورتحال مایوس کن تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 48 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہوگئی

بیجنگ نے مقامی سطح پر کریپٹوکرنسی تبادلے تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

چین نے ادائیگی اور تصفیے میں کریپٹوکرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی اور اداروں کو کریپٹو کرنسی اور یوآن یا غیر ملکی کرنسیوں کے مابین کرپٹو سے متعلقہ مصنوعات یا تبادلے کی سروس فراہم کرنے سے روک دیا۔

میلبورن میں بروکریج پیپر اسٹون کے ریسرچ کے سربراہ کرس ویسٹن نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کس طرح 24 گھنٹوں کے دوران 9 ارب ڈالر سے زائد کی پوزیشن کو ایکسچینج میں ختم کیا گیا اور مجموعی حجم میں 532 ارب ڈالر کا تبادلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، اگر ہم نے کریپٹو میں کم گراوٹ دیکھی لیکن ہم ایشیائی تجارت میں بھی شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سوال کرتا ہوں کہ کیا ہمیں اپنی سانس لینے کا موقع ملے گا یا اسٹور میں زیادہ اتار چڑھاؤ ہے؟

مزید پڑھیں: ایلون مسک کی مہربانی سے بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

نیو یارک میں مقیم ایکوئٹی کے آزاد تاجر مائیکل اویلیوری نے کہا کہ بٹ کوائن تکنیکی طور پر ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دراصل ایک آسان مختصر سیٹ اپ تھا، میں ناراض ہوں میں نے اسے مختصر نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میں اس کا پیچھے نہیں دوڑوں گا۔

مائیکل اویلیوری نے کہا کہ وہ لوگ جو کریپٹو مارکیٹ میں تھوڑا سا زیادہ تجربہ رکھتے ہیں وہ دو بنیادی اصول جانتے ہیں اوسطا اور ڈالر کی لاگت نہ لو۔

تبصرے (0) بند ہیں