مجھ سمیت تمام جان پہچان کی خواتین ہراسانی کا شکار رہی ہیں، کیرا نائٹلی

اپ ڈیٹ 09 جون 2021
اداکارہ کے مطابق انہیں بھی ہراساں کیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز
اداکارہ کے مطابق انہیں بھی ہراساں کیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز

ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ 36 سالہ کیرا نائلٹی نے خواتین کو ہراساں کیے جانے سے متعلق حالات کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان سمیت ان کی تمام جان پہچان کی خواتین کو کسی نہ کسی طرح کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

فیشن میگزین ’ہارپر بازار‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کیرا نائٹلی نے کہا کہ بدقسمتی سے وہ جتنی بھی خواتین کو جانتی ہیں، انہیں کبھی نہ کبھی اور کسی نہ کسی طرح سے ہراسانی کا سامنا رہا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہراسانی کے معاملے کو صرف جنسی اور جسمانی سطح پر نہ لیا جائے بلکہ ہراسانی زبانی بھی ہوتی ہے اور بعض مرتبہ رویوں سے بھی کسی کو ہراسانی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

متعدد میگا بجٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اب تک جتنی بھی خواتین کو جانتی ہیں، انہیں کسی نہ کسی طرح سے ہراساں کیا جا چکا ہے۔

ان کے مطابق وہ جن خواتین کو جانتی ہیں، انہیں زبانی، جسمانی، جنسی اور آن لائن ہراسانی سمیت رویوں سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں بھی کبھی ہراساں کیا گیا؟ تو اداکارہ نے ’ہاں‘ میں جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان سمیت ان کی جان پہچان والی تمام خواتین کو زندگی میں کم از کم ایک بار ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس نے اور کس طرح ہراسانی کا نشانہ بنایا لیکن انہوں نے کہا کہ ان سمیت ان کی جان پہچان والی تمام خواتین کو ہراساں کیا جاچکا ہے۔

خواتین کو ہراساں کیے جانے کے معاملات پر انہوں نے تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اب ہراسانی کے معاملات خوفناک ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل بھی کیرا نائلٹی خواتین کو ہراساں کرنے سمیت شوبز میں اداکاراؤں کے ساتھ اختیار کیے جانے والے ناروا سلوک پر بات کر چکی ہیں۔

ماضی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ شوبز کی دنیا میں مرد فلم ساز خواتین سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ اداکارائیں نامناسب یا عریاں مناظر شوٹ کرواتے وقت مزے سے کام کریں یا پھر ان مناظر پر کوئی اعتراض نہ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں