یشما گل انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہونے پر مداحوں کی شکر گزار

اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2021
انسٹاگرام فالوورز میں اضافے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یشما گل نے کیک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں—فوٹو:انسٹاگرام
انسٹاگرام فالوورز میں اضافے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یشما گل نے کیک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں—فوٹو:انسٹاگرام

ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ یشما گل نے اپنی مقبولیت کی اس کامیابی کی خوشی منائی اور کیک کاٹتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں۔

انسٹاگرام فالوورز میں اضافے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یشما گل نے کیک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے ون ملین کا ایک کارڈ بھی پکڑا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: 'آزمائش' میں خودکشی کے سین کے حق میں نہیں تھی، ٹیم کا دباؤ تھا، یشما گل

یشما گِل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'میں نے حال ہی میں ایک سنگ میل عبور کیا ہے اپنے مداحوں کی مشکور ہوں'۔

انہوں نے لکھا کہ 'یہ سفر میرے ساتھ شروع ہوا، میرے خواب، میرا تنہا شوق اور مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ آپ میں سے 10 لاکھ افراد اب اس سفر میں میرے ساتھ ہیں'۔

یشما گل نے مزید لکھا کہ 'ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا، مجھ پر یقین کیا اور مجھے بہت کچھ سکھایا'۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں یشما گل کا ڈراما 'آزمائش' اختتام پذیر ہوا ہے جسے ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والے خود بھی ان جیسا لباس پہنتے ہیں، یشما گل

ڈرامے میں اداکارہ یشما گل نے شیزا نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کے ساتھ اداکارا کنزہ ہاشمی نے نمرہ نامی لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

'آزمائش' میں دونوں اداکاراؤں کو سوتیلی بہنوں کے طور پر دکھایا گیا تھا جس میں یشما گل منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ یشما گل اس سے قبل ڈراما سیریل قربان، گھر تتلی کا پر، کی جانا میں کون، پیا نام کا دیا اور الف میں اداکاری کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارائیں شوبز انڈسٹری سے متعلق اپنی زیادہ تر مصروفیات انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے فالوورز کی تعداد گزشتہ ماہ ایک کروڑ ہوئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں