تصاویر: ٹی20 کا نیا چیمپیئن آسٹریلیا
15 نومبر 2021
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی20 کا نیا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی 48 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔
ہیزل وُڈ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی نصف سنچریوں کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا نے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے پہلی مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔















تبصرے (1) بند ہیں