• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am

نئے ڈی جی کی آمد کے بعد وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا پہلا دورہ، ملکی سلامتی پر بریفنگ

شائع January 12, 2022
وزیراعظم کو ملکی سلامتی پر ببریفنگ دی گئی--فوٹو: وزیراعظم آفس
وزیراعظم کو ملکی سلامتی پر ببریفنگ دی گئی--فوٹو: وزیراعظم آفس

وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'وزیراعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا کے ہمرا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے'۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، خطے کی صورتحال پر بریفنگ

بیان میں کہا گیا کہ 'ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکا کا استقبال کیا'۔

وزیراعظم آفس نے بتایا کہ 'اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورت حال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'وزیراعظم نے قومی سلامتی، استحکام اور خوش حالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیسہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا'۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے آئی ایس آئی کے سربراہ بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل 23 ستمبر 2021 کو بھی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا اور ان کے ساتھ وفاقی وزرا بھی تھے۔

مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا اس وقت کے آئی ایس آئی چیف نے استقبال کیا تھا اور وفد کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024