• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

کورونا کے سبب ہیتھرو ایئرپورٹ کو لگاتار دوسرے سال اربوں ڈالر کا نقصان

شائع February 23, 2022 اپ ڈیٹ February 24, 2022
ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں 12.3فیصد کمی ہوئی— رائٹرز
ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں 12.3فیصد کمی ہوئی— رائٹرز

لندن کے مشہور ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے سبب لگاتار دوسرے سال خسارے کا اعلان کیا جو 2021 میں 2.4ارب ڈالر رہا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ کمپنی کو گزشتہ سال 2.4ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 28 ارب روپے سے زائد کا نقصان

ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 12.3فیصد کم ہو کر ایک کروڑ 94لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو 1972 کے بعد مسافروں کی سب سے کم تعداد ہے۔

دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک تصور کیے جانے والے ہیتھرو کو 2020 میں بھی 2ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

ایئرپورت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہیتھرو یورپ کا واحد ایئرپورٹ ہے جس کے ٹریفک میں کووڈ کی سخت پابندیوں کی وجہ سے کمی ہوئی ہے۔

برطانیہ کے ایوی ایشن سیکٹر نے کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ اس سے خصوصاً سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

البتہ وزیراعظم بورس جانسن نے جمعرات سے ملک بھر میں عائد کووڈ پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اب وہ اپنی ذمے داریوں کا خود احساس کریں۔

ہیتھرو نے کہا ہے کہ سال 2021 کے اختتام پر امیکرون کے منظر عام پر آنے کی وجہ سے نئے سال کے سست آغاز کے باوجود ہمیں اس سال ساڑھے چار کروڑ مسافروں کی ایئرپورٹ آمد کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کیوں اچھا خیال نہیں؟

کورونا وائرس کی وبا کی آم سے قبل ہیتھرو نے 2019 میں 8کروڑ سے زائد مسافروں کا استقبال کیا تھا البتہ یہ تعداد 2020 میں کم ہو کر دو کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے دنیا بھر کی ایئرلائنز نے ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا تھا۔

لاک ڈاؤن کے خاتمے اور پروازوں کی بحالی کے بعد دنیا بھر میں ایوی ایشن کا شعبہ بحالی کی جانب گامزن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 دسمبر 2024
کارٹون : 5 دسمبر 2024