ملک بھر میں 75ویں یومِ آزادی کی تقریبات

14 اگست 2022

پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے اور تقریبات جاری ہیں۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو سربز پرچموں سے سجایا اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچم، پینٹنگز، بانیان پاکستان کے پورٹریٹس، پوسٹرز اور بینرز بھی جگہ جگہ نظر آرہے ہیں۔

یوم آزادی کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل محمد شہباز خان تھے، جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

اس کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر بھی گارڈز تبدیلی کی تقریب روایتی جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔

آج وزیر اعظم شہباز شریف نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر انتہائی منفرد انداز میں دوبارہ ریکارڈ کیے گئے قومی ترانے کا اجرا بھی کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو سول اعزازات عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکولوں کے بچے اور شہری مزار قائد کے سامنے پرچم لہرا کر ملک کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں —فوٹو: رائٹرز

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور دیگر نے مزار قائد پر حاضری کے بعد خصوصی دعا کی — فوٹو: رائٹرز

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں معصوم بچے ہاتھوں میں پرچم لہراتے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مزار قائد پر حاضری دے رہے ہیں —فوٹو: رائٹرز

مزار قائد کے سامنے ایک نوجوان قومی پرچم لہراتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

مختلف اسکولوں کے بچے ہاتھوں میں پرچم لہراتے ہوئے مزار قائد پر یومِ آزادی منا رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

اسکول کے بچے پرچم لہراتے ہوئے ریلی کی صورت میں مزار قائد کی طرف جاتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

مزار قائد پر تعینات پاکستان نیوی کا اہلکار اپنی پوزیشن میں کھڑا ہے — فوٹو: رائٹرز

پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کمانڈنٹ جسبیر سنگھ (بائیں) پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر عامر (دائیں) کو مٹھائی دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر عامر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کمانڈنٹ جسبیر سنگھ کو مٹھائی دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں پاکستان رینجرز شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر مارچ کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان رینجرز شاعر مشرق علامہ اقبال کی مزار پر مارچ کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی