پاکستان کا افغانستان کے خلاف میچ ایک بار پھر یادگار ثابت ہوا، گزشتہ برس ٹی 20 ولڈکپ میں آصف علی نے 4 چھکے لگا کر پاکستان کو جیتوا دیا تھا اور اس بار نسیم شاہ نے لگاتار 2 چھکے لگا کر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلا دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابراہیم زدران کے 35 رنز کی بدولت 129 رنز بنائے تھے، پاکستان کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہوئی تاہم آخری اوور میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کر کے ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنادی، مبارک ہو ٹیم پاکستان!

سوشل میڈیا میں پاکستان کی یادگار فتح پر سنجیدہ اور مزاحیہ تبصرے کیے گئے اور نسیم شاہ کی تعریفیں کرتےہوئے انہیں مختلف کرداروں سے تشبیہ دی گئی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ آج نسیم شاہ اس طرح ہے۔

ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم سے سوال بھی کیا گیا کہ ہم لوگ کبھی سکون سے کیوں نہیں جیت سکتے۔

سابق وفاقی وزیر ماروی میمن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سچ میں ناقابل یقین!

کرکٹ کے مداح نے لکھا کہ پہلے سب نارمل تھا مگر جب افغانی غرور میں آکر جھگڑنے لگے تو یہ میچ جیتنا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش بن چکا تھا۔

افغان باؤلر کی جانب سے آصف علی کو آؤٹ کرنے کے بعد بدتمیزی کا ذکر کرتے کہا گیا کہ نسیم شاہ نے بدلہ لے لیا اور سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ کر دیا۔

اداکار فرحان سعید نے ٹوئٹ میں کہا کہ اب تک ٹورنامنٹ کا یہ بہترین میچ تھا، نسیم شاہ کی اننگز لاجواب تھی، فائنل میں مزہ آئے گا۔

شارجہ میں پاکستانی ٹیم کی یادگار فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ شارجہ ہو، اور پاکستان میچ وننگ چھکا نہ مارے؟

ناقابل فراموش میچ!

نسیم شاہ کی ناقابل یقین ہٹنگ، جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور اب نسیم شاہ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں