شمالی کوریا: کم جونگ ان کی بیٹی پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئی

19 نومبر 2022
بیٹی کا منظر عام پر آنا چوتھی نسل کو اقتدار کی منتقلی کا اشارہ ہوسکتا ہے—فوٹو: اے ایف پی
بیٹی کا منظر عام پر آنا چوتھی نسل کو اقتدار کی منتقلی کا اشارہ ہوسکتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن ہفتے کے روز پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو دنیا کے سامنے لے آئے جب کہ ایک روز قبل جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک نے سب سے بڑے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جہاں وہ اپنی صاحبزادی کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق میزائل تجربے کے موقع پر کم جنونگ ان کی بیٹی کی موجودگی حیران کن اضافہ تھی جب کہ اس سے قبل کبھی اس کی کسی عوامی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا غیر متوقع طور پر منظر عام پر آنا امکان کو بڑھاتا ہے کہ مطلق العنان ریاست کی قیادت کمز کی چوتھی نسل کو منتقل ہو سکتی ہے جس کا مطلب ہے کہ جوہری ہتھیار بھی منتقل ہونے والی اس وراثت کا حصہ ہوں گے۔

کے سی این اے نے ان کی صاحبزادی کا نام نہیں رپورٹ کیا جو تصویروں میں اپنے والد کا ہاتھ پکڑے نظر آرہی ہے۔

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

امریکا کے اسٹمسن سینٹر سے تعلق رکھنے والے شمالی کوریا کی قیادت سے متعلق امور کے ماہر مائیکل میڈن نے کہا یہ پہلا رپورٹ شدہ موقع ہے جب کہ ہم نے کم جونگ ان کی بیٹی کو کسی عوامی تقریب میں دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی کا یوں منظر عام پر آنا انتہائی اہم ہے جو کم جونگ ان کے بہت پرسکون ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

واشنگٹن میں موجود شمالی کوریا کی تحقیقی تنظیم 38 نارتھ سے تعلق رکھنے والی جینی ٹاؤن نے کہا کہ کم جونگ ان کا اپنی بیٹی کو آئی سی بی ایم کے تجربے کے موقع پر سامنے لانا اور تصاویر شائع کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے ہتھیاروں کے پروگرام پر کسی دباؤ کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقع میراث دینے کی کشش جیسا احساس دلاتا ہے، یہ مناظر احساس دلاتے ہیں کہ یہ میزائل بھی اب اس کی میراث کا حصہ ہیں۔

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

ماہرین کا کہنا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ کم جونگ کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

کچھ مبصرین سمجھتے ہیں کہ ستمبر میں قومی تعطیل کی تقریبات کی فوٹیج میں ان کے 3 بچوں میں سے ایک کو دیکھا گیا تھا۔

2013 میں ریٹائرڈ امریکی باسکٹ بال اسٹار ڈینس روڈمین نے کہا تھا کہ کم جونگ ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام جو ای ہے اس سال شمالی کوریا کے دورے کے بعد روڈمین نے دی گارڈین اخبار کو بتایا کہ اس نے کم جونگ ان اور اس کے خاندان کے ساتھ وقت گزارا۔

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

ماہر مائیکل میڈن ن نے کہا کہ کی جو ای کی عمر تقریباً 12سے 13 سال کے درمیان ہوگی جس کا مطلب ہے کہ 4 سے 5 سال میں وہ یونیورسٹی یا ملٹری سروس میں جانے کے لیے تیار ہوگی۔

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

شمالی کوریا نے کبھی یہ اعلان نہیں کیا کہ کم جونگ کے بعد کون ان کی جگہ لے گا، اب ان کے بچوں کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آنے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے بڑے ہونے تک ان کی بہن معاملات کو سنبھال سکتی ہیں۔

فوٹو:اے ایف پی
فوٹو:اے ایف پی

مائیکل میڈن نے مزید کہا کہ تقریب میں ان کی بیٹی کا منظر عام پر آنا چوتھی نسل کو اقتدار کی منتقلی کا اشارہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں