نریندر مودی کی والدہ 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022
ہیرا بین کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ہیں—فوٹو: رائٹرز
ہیرا بین کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ہیں—فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ کئی دنوں سے ہستال میں زیر علاج تھیں۔

بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ مطابق نریندر مودی کی والدہ احمد آباد کے ہستال میں زیر علاج تھیں، جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، جس کے بعد نریندر مودی ہسپتال پہنچے لیکن کچھ گھنٹوں بعد گزشتہ رات 3 بجے کے قریب ان کی والدہ چل بسیں۔

ہیرا بین کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ہیں۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

بھارتی وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہے گی کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔‘

نریندر مودی کی والدہ گجرات کے علاقے مہسانا میں 18 جولائی 1923 کو پیدا ہوئیں تھیں، ان کی ایک بیٹی اور چار بیٹے ہیں، نریندر مودی اپنے بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، ہیرا بین مودی نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ گاندھی نگر کے قریب رہائش پذیر تھیں۔

فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

رواں سال اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر نریندر مودی نے ایک بلاگ لکھا جس کا مضمون ’ماں‘ تھا، انہوں نے کہا کہ آج میں خوشی کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ میری والدہ 18 جون کو اپنے سوویں سال میں داخل ہو رہی ہیں،میرے والد اگر آج ہوتے تو وہ بھی گذشتہ ہفتے 100 سال کے ہو چکے ہوتے، 2022 میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ میری والدہ اپنی زندگی کے سال 100واں سال شروع کررہی ہیں اور میرے والد کو 100 سال مکمل ہوگئےہیں۔’

انہوں نے اپنی زندگی کے لیے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میری زندگی میں جو کچھ ہے، میری شخصیت میں جو بھی اچھا ہے، وہ ماں اور باپ کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ آج جب میں دہلی میں بیٹھا ہوں تو کتنا کچھ پرانا یاد آ رہا ہے۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں