امریکی خاندان میں 138 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2023
فوٹو: گڈ مارننگ امریکا
فوٹو: گڈ مارننگ امریکا

امریکی ریاست مشی گن کے ایک خاندان میں 138 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

امریکی جوڑے اینڈریو کلارک اور کیرولن کے ہاں 17 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

جوڑے نے مقبول امریکی شو ’گڈ مارننگ امریکا میں شرکت کی تھی جہاں اینڈریو کلارک نے دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان میں 138 سال بعد کسی لڑکی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو: گڈ مارننگ امریکا
فوٹو: گڈ مارننگ امریکا

کیرولن کا کہنا تھا کہ اینڈریو نے اپنے خاندان کے پس منظر کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کے خاندان میں جو بھی بچہ پیدا ہوا وہ لڑکا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی ہونے والی ہے تو ہم کافی خوش ہوئے، میں حیران تھی 1885 کے بعد یہ ہمارے خاندان میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگی۔

جوڑے کا کہنا تھا کہ ’خاندان کے سب ہی افراد بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، یہ ہمارے لیے انمول تحفہ ہے‘۔

فوٹو: گڈ مارننگ امریکا
فوٹو: گڈ مارننگ امریکا

تبصرے (0) بند ہیں