• KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am

ملک کی ساتویں مردم شماری کا فیلڈ ورک پایہ تکمیل تک پہنچ گیا

شائع May 17, 2023
نادرا اور سپارکو کم یا زیادہ رپورٹنگ کی اصلاح کے لیے فرانزک آڈٹ کر کے ڈیموگرافرز کی مدد کریں گے—تصویر: اے پی پی
نادرا اور سپارکو کم یا زیادہ رپورٹنگ کی اصلاح کے لیے فرانزک آڈٹ کر کے ڈیموگرافرز کی مدد کریں گے—تصویر: اے پی پی

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) نےاعلان کیا ہے کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا فیلڈ ورک مکمل ہو گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک کی تاریخ کی ساتویں خانہ و مردم شماری یکم مارچ کو شروع ہوئی تھی اور حتمی تاریخ میں5 مرتبہ توسیع کے بعد 15 مئی کو اختتام پذیر ہوئی۔

پی بی ایس کے ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیلڈ آپریشن کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اب، مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے درستی اور تصدیق کا عمل 15 روز کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔‘

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ضلعی افسران تکمیلی سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے جس کے بعد فیلڈ اسٹاف کو ادائیگی کی جائے گی۔

ادارہ شماریات نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پی بی ایس کی جانب سے کوریج نہ ہونے کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس کے لیے شہری شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد 30 مئی تک 0800-57574 پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے اور رجحانات کی نشاندہی کرنے کے لیے معروف ڈیموگرافرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نادرا اور سپارکو کم یا زیادہ رپورٹنگ کی اصلاح کے لیے فرانزک آڈٹ کر کے ڈیموگرافرز کی مدد کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024