لکس اسٹائل ایوارڈ: صبا قمر سمیت دیگر اداکاراؤں کے لباس توجہ کا مرکز

07 اکتوبر 2023
گزشتہ رات کراچی ایکسپو سینٹر میں ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ رات کراچی ایکسپو سینٹر میں ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ رات شوبز ستاروں کے لیے منعقد کی گئی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں کئی اداکاروں نے اپنے منفرد انداز اور دلکش لباس سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا تو کئی اداکارائیں اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے مداحوں کی تنقید کی زد میں بھی نظر آئیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی فیشن، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے ایسا لگتا ہے اس بار لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے ’سیاہ اور سفید رنگ‘ کے ملبوسات کی تھیم رکھی گئی ہے۔

یمنیٰ زیدی، مایا علی، ہانیہ عامر سمیت دیگر ادارائیں سفید اور سیاہ رنگ کے ملبوسات میں دلکش دکھائی دیں۔

گلوکارہ شے گل نے اپنے بندھے ہوئے بالوں کے ساتھ سلک گاؤن کا انتخاب کیا، اداکارہ عائشہ عمر نے 1920 کی دہائی جیسا ہیر اسٹائل اپناتے ہوئے سیاہ رنگ کے ٹاپ کے ساتھ گاؤن کے ساتھ خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں، اس کے علاوہ سرمد کھوسٹ بھی سفید رنگ کے منفرد شلوار قیمض میں دلکش دکھائی دیے۔

اس دوران پاکستانی سپر اسٹار صبا قمر سفید رنگ کے لباس میں دلکش لگ رہی تھیں، ٹاپ اور پھولوں کی ڈیزائن سے بنا لمبے گاؤن میں خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

کئی لوگوں نے صبا قمر کے گلیمر کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستانی کی مادھوری ڈکشت قرار دیا تو کسی نے ان کے منفرد اسٹائل کی تعریف کی۔

اسی دوران کئی لوگوں نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارئیں اپنے کلچر کے مطابق لباس کا انتخاب کیوں نہیں کرتیں؟

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ انہوں نے بولی وڈ اور ہالی وڈ کی کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہماری پاکستانی اداکارئیں پہلے ہی بہت خوبصورت ہیں، انہیں کسی کو کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں