شیخ رشید سینے میں درد، سانس لینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2023
شیخ رشید کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے —فوٹو: پی آئی ڈی
شیخ رشید کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے —فوٹو: پی آئی ڈی

سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو سینے میں درد اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد گزشتہ روز راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں داخل کرا دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ شیخ رشید کی ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید کچھ وقت کے لیے زیر نگرانی رہیں گے اور آج منگل کو اُن کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ اگر ٹیسٹ رپورٹس کلیئر آئیں تو شیخ رشید کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید صدر کے علاقے میں اپنے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ سے ملنے گئے تھے، سیڑھیاں چڑھتے وقت انہیں سینے میں درد محسوس ہوا۔

انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا جہاں سینیئر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور 2 دن کے لیے ہسپتال میں داخل کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، وہ گزشتہ کئی برسوں سے دل کے مریض ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں