• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm

سٹی کونسل کراچی کا اجلاس، میونسپل چارجز بجلی کے بل میں وصول کرنےکی قرارداد منظور

شائع December 11, 2023
اجلاس میں تحریک انصاف اور استحکام پارٹی کے ارکان کے درمیان ہلڑ بازی جاری رہی — فوٹو: ڈان نیوز
اجلاس میں تحریک انصاف اور استحکام پارٹی کے ارکان کے درمیان ہلڑ بازی جاری رہی — فوٹو: ڈان نیوز

سٹی کونسل کراچی نے میونسپل چارجز کے الیکٹرک بل کے ذریعے وصول کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

سٹی کونسل کا اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت شروع ہوا تو ماحول پہلے سے بہتر رہا۔

تاہم کےالیکٹرک کے بل کے ذریعے میونسپل چارجز وصول کرنے کی قرارداد پیش ہوئی تو ایوان ایک بار پھر بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف اور استحکام پارٹی کے ارکان کے درمیان ہلڑ بازی جاری رہی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے قرارداد کو کراچی دشمنی قرار دیتے ہوئے سٹی میئر پر شدید تنقید کی اوران کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی قبضہ میئر کا رویہ قوم کے سامنے ہے، اب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قبضہ میئر کو گھر بھیجیں گے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے حافظ نعیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک عدم اعتماد لے کر آئے، اس کا مقابلہ کریں گے جبکہ جماعت اسلامی تعمیری کام کرنا ہی نہیں چاہتی۔

انہوں نے سوال کیا کہ جماعت اسلامی آج کے اجلاس میں ہی تحریک عدم اعتماد کیوں لے کر نہیں آئی؟

ڈپٹی میئر نے دعویٰ کیا کہ سٹی کونسل میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور جے یو آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔

ایوان نے بلدیاتی ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ سے ساڑھے 11 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکج دینے کی قرارداد متفقہ اور فی یونین کونسل (یو سی) 3 کروڑ روپے دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

سٹی کونسل نے کے ایم سی کی دکانوں کا کرایہ 75 فیصد بڑھانے کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کردی۔

بعد ازاں سٹی کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 ستمبر 2024
کارٹون : 8 ستمبر 2024