نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں، اسلام میں حصول علم پر بہت زور دیا گیا ہے۔

صوبائی میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنی چاہیے، دنیا میں ٹیکنالوجی کی ہی مدد سے ترقی ممکن ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کی بہت تعریف کرتا ہوں، جنہوں نےاس انسٹی ٹیوٹ کا تصور پیش کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خواہش ہے کہ ملک بھر میں غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس ہوں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں