سال نو کے موقع پر فلسطین میں قیام امن کیلئے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

01 جنوری 2024
فلسطین کے حامیوں مظاہرین نے استنبول، ترکی میں امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا—فوٹو: اے پی
فلسطین کے حامیوں مظاہرین نے استنبول، ترکی میں امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا—فوٹو: اے پی

سال نو کے موقع پر فلسطین میں قیام امن کے لیے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، ایکٹویسٹ نے نئے سال کے موقع پر عالمی مہم شروع کی جس میں لوگوں سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں وحشانہ بمباری کو روکنے اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے نئے سال کے موقع پر سوئٹزرلینڈ، ترکی، ملائیشیا، آسٹریلیا، تنزانیہ، میکسیکو اور جرمنی سمیت دنیا بھر کے 30 سے زائد ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی Countdown2ceasefire کے ہیش ٹیگ سے مہم چلائی گئی۔

لاہور میں لوگ فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں موٹر سائیکلوں ریلی نکالی۔

لاہور میں لوگ فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں موٹر سائیکلوں ریلی نکالی—فوٹو: اے پی
لاہور میں لوگ فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں موٹر سائیکلوں ریلی نکالی—فوٹو: اے پی

ترکیہ کے شہر استنبول میں مظاہرین امریکی قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے۔

بغداد کے تحریر اسکوائر میں غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس ٹری کو کفن سے سجایا گیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم 2024 میںمیں داخل ہو رہے ہیں، اس سال ہم غزہ میں مستقل جنگ بندی کی امید کرتے ہیں۔’

بغداد میں غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس ٹری کو کفن سے سجایا گیا—فوٹو: اے پی
بغداد میں غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس ٹری کو کفن سے سجایا گیا—فوٹو: اے پی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں