اسرائیل: ہزاروں شہریوں کا انتہا پسند حکومت کے خلاف احتجاج، نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ

21 جنوری 2024
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو — فائل فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی عوام بھی انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کے خلاف یک زباں ہوگئے اور دارالحکومت تل ابیب میں احتجاج کے دوران وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیا اور ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران مظاہرین ملک میں فوری نئے انتخابات کے حق میں اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں