• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am

پشاور :نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

شائع January 25, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور پولیس کے ایس پی نے بتایا فائرنگ کا واقعہ داودزئی کے علاقے میں پیش آیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل اپنے گھر سے کامران بچوں کو اسکول وین تک چھوڑنے آیا تھا کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پشاور پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آور پیدل تھے جو واردات کرنے کے بعد کھیتوں میں فرار ہوگئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024