سندھ ہائیکورٹ: صوبے کے تمام بند اسکول 2 ماہ میں فعال کرنے کا حکم

25 جنوری 2024
113 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے جاری کیا — فوٹو: ڈان آرکائیوز
113 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے جاری کیا — فوٹو: ڈان آرکائیوز

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں تعلیمی نظام اور اسکولوں کی کمی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبے کے تمام بند اسکولوں کو دو ماہ میں فعال کرنے کا حکم سنا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 113 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے جاری کیا۔

دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹس کی رپورٹس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے۔

رپورٹس کے مطابق اساتذہ، عمارتیں اور فرنیچر نہ ہونے کے باعث سندھ میں 2 ہزار 640 اسکول بند ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کندھ کوٹ کشمور ضلع میں 135 اسکولز بند پڑے ہیں، ضلع جامشورو میں 109 اور ضلع جیکب آباد میں 162 اسکولز بند ہیں۔

اسی طرح ٹنڈو محمد خان میں 6 گرلز اسکولوں سمیت 85 اسکول مکمل بند ہیں، ضلع دادو میں 45، تحصیل مہیڑ کے 21 اسکول منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں