دنیا بھر کی جیلوں میں 18 ہزار سے زائد پاکستانی شہری قید ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ پاکستانی مختلف الزامات پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد پاکستانی شہری دنیا بھر کی جیلوں میں قید ہیں، سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہیں جن کی تعداد 7 ہزار 178 ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مختلف جیلوں میں 5 ہزار 292، یونان میں 811 اور بھارت میں 692 پاکستانی قید ہیں۔

ترکی میں 596، اومان میں 526 اور قطر میں 479 پاکستانی قید ہیں، بحرین کی جیلوں میں 432 اور ایران میں 117، چین کی جیلوں میں 122 اور ملائیشیا میں 231 پاکستانی قید ہیں۔

برطانیہ میں 319، امریکا میں 55، جاپان میں 20 پاکستانی قید ہیں، برازیل، آئیرلینڈ، شام اور ازبکستان کی جیلوں میں ایک، ایک پاکستانی قید ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں